Showing posts with label Timeline. Show all posts

Friday, October 23, 2009
577 AD
سن 577عیسوی
حضرت محمدﷺ کا حضرت آمنہؓ اور ام ایمن کے ہمراہ مدینہ کا سفر اور بنی نجار کے محلہ میں قیام
حضرت آمنہؓ کا مدینہ سے واپسی پر انتقال۔ ام ایمن کے ہمرا ہ مکہ واپسی
برطانوی (ویلش) قبائل کو اینگلو سیکسن کے خلاف جنگ درہم میں شکست
چین کی قی سلطنت پرہؤزہوکے بعد یوزہواور پھر فان یانگ وانگ کی حکومت

Labels:
Timeline
576 AD
سن 576عیسوی
دائی حلیمہ سعیدہؓ حضرت محمدﷺ کومکہ لائیں ۔ حضرت آمنہؓ اور ام ایمن کی زیرسرپرستی
دائی حلیمہ سعیدہؓ حضرت محمدﷺ کومکہ لائیں ۔ حضرت آمنہؓ اور ام ایمن کی زیرسرپرستی
Labels:
Timeline
575 AD
سن 575عیسوی
حضور ﷺ کے ساتھ شق الصدر کا واقعہ پیش آیا۔ ذوالمجاز کے قیافہ شناس کے پاس آپ ﷺ کو لے جانا
پاپ جان سوم کی جگہ پاپ بینڈکٹ نے لی(2جون)
شمالی اور جنوبی فوک کے باشندوں نے مشرقی اینگلیہنامی سلطنت کی بنیاد ڈالی
بازنطینی سلطنت کے مشہور بادشاہ ہرقل کی پیدائش

574 AD
سن 574عیسوی
حضور ﷺ اپنی رضاعی بہن حضرت شیما اور دیگر رضاعی بھائیوں کے ہمراہ بکریاں چراتے
صحابئ رسول ذوالنورین حضرت عثمان غنیؓ کی پیدائش
رومی شہنشاہ جسٹن دوم تخت سے دست بردار اورماؤرس تبریس کی تخت نشینی
ڈیلریڈاپر ایڈن میک گبرائن کی تخت نشینی
عیسائی رہنما پوپ جان سوم کی وفات(7 جولائی)
.لمبارڈ کے حکمراں کلیف اپنے غلام کے ہاتھوں قتل۔ لمبارڈ میں دورِ انتشار آئندہ دس سالوں تک کوئی حکمراں نہیں رہی گا۔

573 AD
سن 573عیسوی
رضاعت کے بعددائی حلیمہ سعیدہؓ حضرت محمدﷺ کومکہ لائیں مگر دوبارہ بنی سعد کے قبیلہ لے گئیں ۔
اس سال آلفیڈرائڈ کی جنگ کا واقعہ ہوا جس میں گوینڈالو، گورگی اور پریڈر کی افواج نے حصہ لیا یہ تینوں الیفرکے بیٹے تھے۔
اس سال رومی جرنیل نارسیس کی موت واقع ہوئی
رومی عبادت خانہ میں ایک نئے راہب کی آمد جو (590ء میں)پوپ گریگوری کے لقب سے جانا جائے گا۔

572 AD
سن 572عیسوی
اس پورے سال حضرت محمدﷺ بنی سعد کے قبیلۂ ہوازن میں مقیم رہے جہاں آپ کی پرورش حلیمہ سعیدہؓ اور اُن کے شوہر حارث بن عبدالعزیٰ نے کی اور آپﷺ کی رضاعی بہن شیماؓ السعیدہ آپؐ کو کھلاتیں اور لوریاں سناتیں
حضرت محمدﷺ کے دوست اور رفیق ’’یارِ غار‘‘ حضرت ابوبکرصدیقؓ کی پیدائش
رومی شہنشاہ جسٹن دوم کا فارس کے خلاف تیسری عظیم جنگ کا اعلان جو آئندہ تیس برس تک جاری رہی
فارس کے بادشاہ خسرو اوّل نے شام پر حملہ کرکے اُسے پامال کرڈالا
خیمر خاندان کے حکمرانوں نے کمبوڈیا کو جنوب مشرق کا طاقتور ترین ملک بنادیا
جاپان میں نئے شہنشاہ بداسو کی تخت نشینی جس نے بدھ مت کو فروغ دینا شروع کردیا
لمبارڈ کے حکمراں البیون کی وفات اور کلیف کی تخت نشینی
رومی شہنشاہ جسٹن دوم نے ہاتھی دانت کا بنا تخت آرچ بشپ میکسی میان کی نذر کیا
جاپان کے شہزادے شتوکو کی پیدائش

571 AD
سن 571عیسوی
مکّہ پر یمن کے گورنر ابرہہ کا کعبۃللہ کو مسمار کرنے کے ارادے سے حملہ اور ناکامی۔ (واقعہ اصحاب الفیل)
یمن کے گورنر ابرہہ شکست خوردہ واپس بھاگ کھڑا ہوا اور صنعا کے مقام پر اس کی موت ہوگئی
حضورﷺ کے والد عبداللہؓ بن عبدالمطلب کی تجارتِ شام سے واپسی پر مدینہ منورہ میں وفات
سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ کی پیدائش (20اپریل)
ایوانِ کسریٰ میں زلزلہ سے محل کے چودہ کنگرے گرگئے اور آتش کدۂ ایران بجھ گیا
حضرت دائی حلیمہ سعیدہؓ حضرت محمدﷺ کو بنی سعد کے قبیلۂ ہوازن لے گئیں
جاپان کے شہنشاہ کیمی اور وسگاتھ کے بادشاہ لیوا اوّل کی وفات
چین کے ریاضی دان چن لوآن نے ایک طرح کا کیلکولیٹر ایجاد کیا

570 AD
سن 570عیسوی
حضور ﷺ کے والد عبداللہؓ بن عبدالمطلب کی شادی حضرت آمنہؓ سے ہوئی
برطانیہ کے مؤرخ گلڈاس کی وفات
ہندوستان میں شاعر اور فلسفی بھرتری ہری کی پیدائش
ہندوستان سے شطرنج ایران درآمد کی گئی
رومی شہنشاہ جسٹن دوم کی زیرِ سرپرستی بازنطینی فنِ تعمیر کا عروج
یروشلم کا مفصل نقشہ تیار ہو رہا ہے جس میں ایک ایک گلی کو واضح دیکھا جاسکتاہے
مصر اور روم تک چین کے درآمد شدہ ریشم کے کپڑے بُننے جارہے ہیں

Wednesday, October 21, 2009
Till 570 AD.
سن 570ء تک
سن 570 عیسوی میں جنوبی یورپ اٹلی سے شام اور ترکی سے مصر رومی شہنشاہ جسٹن دوم کی حکومت تھی (جو گذشتہ 565 ء سے قائم تھی) بازنطینی سلطنت یوں تو شہنشاہ جسٹن دوم کے ہاتھ میں تھی مگر فیصلے وہاں کے مذہبی عالم آرچ بشپ میکسی میان اور پاپائے روم پاپ جان سوم کے بغیر نہیں ہوتے ۔ اور عسکری باگ دوڑ سپہ سالار جرنیل نارمیس کے ہاتھ میں تھی۔
اس دور میں عرب چھوٹے چھوٹے قبائل میں بٹا ہوا تھا اُن پر کوئی باقاعدہ حکمران نہیں تھا
حبشہ پر بادشاہ نجاشی کی حکومت اور اس کے ماتحت گورنر ابراہہ کی جنوبی عرب اور یمن میں تھی
شام، ایران اور عراق میں ساسانی سلطنت کے بادشاہ اکاسر اوّل (کسریٰ ، خسرو اوّل) کی حکومت جسے لوگ نوشیرواں عادل کے لقب سے پکارتے تھے
یورپ کے شمال مشرق حصّے مختلف سلطنتوں(فرینک، اینگلوسیکسن، وزی گاتھ، لومبارڈ، ڈینس، نورس، آئرش، اسکاٹس، اور ہسوئڈس)میں بٹا ہوا تھا
بازنطینی سلطنت کے مغربی صوبوں پر جرمن نسل اقوام فرینک، اینگلوسیکسن اور لومبارڈنے حکومتیں قائم رکھیں تھیں
اس وقت لمبارڈ میں البیون، وسگاتھ میں لیوا، کینٹ میں ایتھل برٹ، وسیکس میں سیاولِن اور فرینک میں کلوتھائر اوّل کی حکومت تھی
فرینک کے بادشاہ کلوتھائر اوّل کی وفات (566ء) کے بعد فرانک تین حصّوں میں تقسیم ہوگیا جنہیں آسٹریشیا(جرمنی)، برگنڈی اور نسطوریہ(فرانس) کا نام دیا گیا۔
ہندوستان میں مہاراجہ ’’پربھاکر وردھن‘‘ کی حکومت
ریاست بے جا پور میں راجہ پلک سین کی چالوکیہ سلطنت قائم تھی
چین اس وقت کئی سلطنتوں میں تقسیم تھا اور سب سے بڑی سلطنت پر چین وین ڈی ، نان لیانگ سلطنت پر ژوان ڈی اورشمالی قی سلطنت پر ووُ چینگ ڈی کے بعد ہؤزہوکی حکومت
جاپان میں شہنشاہ کیمی کادورِ حکومت جو آسو خاندان سے تعلق رکھتا ہے
یہ جنگوں کا عہد تھا ساکسون اور برٹش کے درمیان تیس سال سے جنگ جاری تھی، دوسری طرف یہی حال غزنی اور لخند کے دمیان تھا، لمبارڈ اور گاتھوں کے درمیان جنگ کے بعد لمبارڈ نے اٹلی پر قبضہ کر لیاتھا۔ ادھر چالوکیہ خاندان بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا تھا۔ روم اور فارس کے درمیان جاری دوسری عظیم جنگ چند برسوں کے لیے رُک گئی تھی۔ اسی دوران ترکوں اور ایرانیوں نے ہُن قبائل کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا تھا، دور مغرب میں امریکی تہذیب مایا نے بھی ٹکال نامی ریاست پر قبضہ کرلیا تھا۔
شہر وینس میں آبادکاری شروع ہوئی۔

Sunday, October 18, 2009
عہد نبویؐ پروجیکٹ
میں عرصہ سات سال سے عہد نبویؐ پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس پر میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کو پیش کرنا چاہتا تھا لیکن تحریر میں لاتے ہوئے یہ پروجیکٹ کافی طوالت اختیار کرگیا اس لیے اس کا واحد حل میں نے بلاگنگ کو سمجھا چنانچہ عہد نبویؐ میں موجود دنیا کے حالات پر تحقیق آپ کی خدمت میں پیش ہے-
(نوٹ یہ پروجیکٹ میں نے تاریخ کو مدنظر رکھ کر لکھا ہے اس لیے اس میں مذہبی عنصر کم شامل ہے، امید ہے آپ مایوس نہیں ہوں گے- بلاگ کی تحریر صحیح طور پر پڑھنے کے لیے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ونڈوز کے فونٹ فولڈر میں محفوظ کرلیں)- شکریہ
محمد ذیشان خان
imzeeshankhan@gmail.com

Subscribe to:
Posts (Atom)